• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خوری،کارسرکار میں مداخلت ، متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)کارسرکار میں مداخلت پر پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان نے استغاثہ دیا کہ ریکارڈ برآمدگی اور ٹیکس چوری کی کارروائی کے لئے موقع پر پہنچے جہاں ذیشان اقبال موجود نہ تھا جب کہ اسکے والد اور سیکورٹی گارڈ نے دفتر میں موجود ریکارڈ نہ اٹھانے دیا اور کارسرکار میں مداخلت کی، پولیس تھانہ گلگشت نے بھتہ خوری کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ مظفر آباد پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ بستی ملوک نے دو افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر محسن اور رفیق کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا۔
ملتان سے مزید