• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف ہسپتال کےملازمین کا ڈپٹی کمشنر کیخلاف احتجاج کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ملازمین نے ڈی سی ملتان کے رویہ کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے، واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ڈی سی ملتان نے ہسپتال کے دورہ کے دوران ادویات کم دینے کی شکایت پر فارمیسی پر موجود ڈسپنسر سٹوڈنٹ عاطف کو مبینہ طور پر تھپٹررسید کردیا تھا جس پر ملازمین میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے اس رویہ کو ناروا قراردیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملازم کا قصور بھی تھا تو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی۔
ملتان سے مزید