• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی و غیر ملکی شہریوں سے فراڈ کرنے والے گینگ کے 3 کارندے گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملکی اور غیر ملکی سادہ لوح لوگوں سے فراڈ کرنے والے منظم گینگ کے 3 افراد گرفتار ، ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد اقبال نے ٹیم کے ہمراہ مظفرگڑھ اور لودھراں میں چھاپے مار ا،ووڈ برداری سے تعلق رکھنے والے اکبر ، اضعر اور علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کون بنے گا کروڑ پتی کا نمائندہ بن کی ہندی زبان میں بات چیت کر کے رقم دبئی کے اکاؤنٹس میں منگواتے تھے اور پھر ہنڈی حوالہ کے ذریعے گینگ کے رکن سجاد ولد عزیز رقم پاکستان لے کر آتا تھا، ان کے کارندے چوک اعظم ، مظفرگڑھ ، لودھراں اور میاں چنوں سیمت جنوبی کے مختلف علاقوں میں منظم نیٹ ورک چلا رہے ہیں، سادہ لوح لوگوں سے بٹوری گئی کروڑوں روپے کی رقم غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کرتے تھے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے گینگ کی چار گاڑیاں قبضے میں لے لیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس بھی سیل کر دئیے گئے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔
ملتان سے مزید