• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ ور گداگروں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں منعقد ایک اجلاس میں شہر میں ٹریفک سگنلز چوراہوں، بازاروں اور شاہراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف موثر کریک ڈاون شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مربوط کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں اور غیر سرکاری تنظیمون کا تعاون حاصل کر یں، فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں گے،اجلاس میں لاوارث بھکاری بچوں کے لیے بحالی سینٹر بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر وسطی طلحہ سلیم نے بتا یا کہ ضلع وسطی میں دس سے زائد پیشہ وار گدا گر گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کئے گئے ،ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعو د بھٹو نے بتا یا کہ مختلف انٹر سیکشن اور دیگر مقامات سے 27 گداگر گرفتار کئے گئے ہیں واضح رہےکئی بار گداگروں کے خلاف کمشنر،پولیس اور کے ایم سی کی جانب سےآپریشن شروع کیا جاتا ہے اور نا معلوم وجوہات کی بنا پر دو تین روز بعد بند کر دیا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید