کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ 30 ستمبر کے شہداء کو ایصال ثواب کےلئے ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں سمیت کراچی اور اندرون سندھ دعائیہ تقریبات میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیااور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ،مرکزی اجتماع حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال ،انیس قائم خانی مرکزی کمیٹی کے اراکین ،سی او سی کے اراکین،مرکزی شعبہ جات کے انچارج و اراکین،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،ٹاون و یوسی کے زمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء کی مغفرت سمیت اسیران کی رہائی لاپتا کارکنان کی جلد بازیابی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئیے خصوصی دعا کی گئی۔