• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹس کا 3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کراچی کے ہاؤس آفیسر ز اور پوسٹ گریجویٹس نے 3ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پیر کو جناح اسپتال میں احتجاج کیا،مظاہرین نے انتظامیہ کو بدھ تک تنخواہوں کی ادائیگی کا الٹی میٹم دیا بصورت دیگر وہ او پی ڈیز ، وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ کریں گے جس سے جناح اسپتال میں طبی سہولیات کی جزوی بندش کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ جناح اسپتال کراچی کے 850 پوسٹ گریجویٹ (پی جیز) اور 600 ہاؤس آفیسرز (ایچ اوز) گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،ہاؤس آفیسر کی تنخواہ 70 ہزار جبکہ پوسٹ گریجویٹ کی تنخواہ 1 لاکھ 4 ہزار ہوتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید