• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، اہلیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ، شوہر نے چھری کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں ملزم نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص کو ہلاک کر کے موقع سے فرار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی 51سی کے قریب سے 30سالہ ارسلان ولد شکور کی لاش ملی جسے چھری کے وار سے قتل کیا گیا تھا،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم عامر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ مقتول ارسلان کے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا ،مقتول مدینہ کالونی کا رہائشی تھا ، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید