• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت نے تمام حدیں پار کر لیں، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کے عظیم فرزند حزب اللہ کے سربراہ،دفاع بیت المقدس کے علمبردارحسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کی عوامی حمایت میں مزید اضافہ ہوگا اوربیت المقدس کی تحریک آزادی میں تیزی، اسلامی مزاحمتی تحریکوں میں یکجہتی ہوگی اور صہیونی سامراجی قوتوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا ،انہوں نے صہیونی ریاست کو بڑا جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لبنان اورفلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ،لبنان میں سید شیخ نصراللہ سمیت بے گناہ لوگوں کی شہادتیں صہیونی سامراجی قوتوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ایسی صورتحال میں پوری عالم انسانیت کو اس سفاکیت کو رکوانا ہوگا،انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس ظلم و نسل کشی کو نہ روکاگیا تو پھر اس کے اثرات خطے سمیت پوری دنیا پرپڑیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید