• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل کے قریب سے نوجوان، یوسف گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم کے قریب چھتری چوک سے پورٹ قاسم کی طرف جانے والی سڑک پر نوجوان کی لاش ملی جس کی گردن پر نشان موجود ہیں جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے، لاش کواسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول نیکر اور ٹی شرٹ میں ملبوس ، بازو پر مونٹی نام کا ٹیٹو بنا ہوا ہے، د لاش شناخت کے لئے سرد خانہ منتقل کردی ،نیو کراچی یوسف گوٹھ کچی آبادی میں گھر سے45سالہ محمد حکیم سکندر ولد محمد ادریس عمر کی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کی طبی موت واقع ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید