ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی شیخ عاطف اکرام معروف کاروباری شخصیت اور سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددینے ایوان تجارت ملتان پہنچ گئے ا۔انہوں نے نومنتخب صدر میاں بختاور تنویر شیخ اور سینیئر نائب صدر خواجہ محسن مسعود سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ملکی معاشی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔