پشاور (وقائع نگار پاکستان ورکرزفیڈریشن (رجسٹرڈ) مزدوروں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبوداور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان ورکرز فیڈریشن قومی صنعتی تعلقات کمیشن NIRC سےقانونی طور پر رجسٹرڈ ہے اور اسکا ملکی سطح پر کسی فیڈریشن میں ادغام سے کوئی تعلق نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین عبدالرحمان عاصی،صدرشوکت علی انجم و دیگر مرکزی عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کیا۔