• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کی عدم توجہ، سبزی فروٹ کی من مانی قیمتوں کی وصولی

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکو مت میںانتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سبزی اور فروٹ کی قیمتیںبے قابو ہو کر رہ گئیں۔پیر کو پیاز 180 سے 200 روپے کلو، کھیرا 220 روپے اور ٹماٹر 160 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا حالانکہ سبزی منڈی میںپیاز کی قیمت 132روپے جبکہ ضلع بھر میں145 روپے مقرر تھی۔مارکیٹ کمیٹی نے ضلع بھر کے لئے ٹماٹر کی قیمت 117 اور کھیرے کی قیمت 149 روپے کلو مقرر کر رکھی تھی۔ سبزی منڈی میں آڑھتیوں کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی اور طور خم بارڈر پر احتجاج کی وجہ سے شہر اقتدار میںپیاز و ٹماٹر کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ دکانداروںکی طرف سے زائد قیمتیںوصول کرنے کی شکایات بھی آر ہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید