• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفارمیشن کمیشن کی شہری کی درخواست پر معلومات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (عاطف شیرازی ، نامہ نگار) پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وفاقی سیکرٹری وزارت امور کشمیر کو پاکستانی شہری کی درخواست پر معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے 19ستمبر کو عزیر رزاق کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی اس لئے آپ معلومات تک رسائی ایکٹ 2017 کے تحت 7 اکتوبر2024 تک پاکستان انفارمیشن کمیشن کو درخواست گزار کی جانب سے پوچھی گئی تمام معلومات فراہم کریں ۔یہ نوٹس اپیل نمبر3977-09/2024پر بھیجا گیا جس میں درخواست گزار کے وکیل سید ظفر علی شاہ ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ انفارمیشن ایکٹ کے تحت بتایا جائے کس قانون اور قواعد کے تحت وفاقی سیکرٹری وسیم اجمل چوہدری آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد کے امور چلا رہے ہیں ۔یہ بھی بتایا جائے کہ وہ کس قانون کے تحت مالی و انتظامی اختیارات استعمال کر رہے ہیں ؟
اسلام آباد سے مزید