• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

34اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر عہدہ پرترقی کے احکامات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے 34اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پرترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔محکمانہ بورڈنے تمام اہلکاروں کے سروس ریکارڈ اور کوائف چیک کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کی تھیں۔سب انسپکٹر بننے والوں میں آرپی او آفس کے پی آر او سردارنثار احمدخان بھی شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں جاوید اختر، سلیم مسیح، آفتاب حسین جعفری ، نثار احمد خان ، ابرار احمد، خرم سلیم ، محمد زبیر ، وحید خورشید ، محمد عامر شفیق ، حسن ریاض، فیصل محمود ، پرویز اختر،حسنات محمود ، شعیب الدین، محمد عادل علی ، محمد رمضان، شاہد محمود ، صفدر علی خان ، شکیل لعل ، محمد رئیس ، شمریز محبوب ، وقار احمد ، شہزاد رسول ، محمد ازرم ، عامر شہزاد ، واجد محمود ، طاہر بشیر ، محمد تنویر ، سرفراز احمد ، محمد اشرف ، شاہد اقبال ، محمد ہارون سعید ، نعیم مقصود اورشمریزاسلم بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید