• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسدا د منشیات فورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروںمیںمنشیات فراہم کرنے والوںسے 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 45 کلوگرام منشیات برآمدکر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم سے 120 گرام چرس ،ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون،اسلام آباد کے سیکٹر 10-F مرکز کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.3 کلو گرام چرس اور 200 گرام آئس ،ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد پر کارروائی میں 28.8 کلو گرام چرس اور 7.2 کلو گرام افیون برآمدکر لی گئی۔ لاہور اور حیدرآباد میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید