• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت 5افرادو اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت 5افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ صادق آباد کومحمد طارق نے بتایا کہ میری بیٹی (ع)عمر18سال کو کامران نے اسامہ اور آرزو کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا ۔تھانہ آراے بازارکو محمد نواز نے بتایا کہ سائل کی بیوی عمر 19 سال 15ستمبر کو پچاس ہزار روپے مالیت کے طلائی جھمکے، موبائل اور پندرہ ہزار روپے لیکر چلی گئی ۔ میں جب گھر واپس آرہا تھا تو عدیل نامی شخص کیساتھ دیکھا جو اسے بھگا کے لے جارہا تھا۔تھانہ دھمیال کو فیاض احمد نے بتایا کہ میرا بہنوئی عبدالجبار لا پتہ ہو گیا۔تھانہ دھمیال کو محمد صابر نے بتایا کہ میری بیوی(ص) کو کسی نے اغواء کرلیا ۔تھانہ چونترہ کو عدیل شہزاد نے بتایاکہ میری بیوی کو کسی نے اغواءکرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید