• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر سے فیض آباد تک میٹرو ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کرنے کی ہدایات

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضی نےصدر راولپنڈی سے فیض آباد تک میٹرو کوریڈور کی بحالی کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق میٹروبس ٹریک مرمت کیا جارہا ہے اور ٹف ٹائل کی جگہ ٹریک کو کنکریٹ کیا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ہدایات سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی جی آرڈی اے نے گذشتہ روز بحالی کام کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ کام میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید