اسلام آباد (خبر نگار) حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اگست 2019ء کو بھارت نے کوئی زمینی حملہ نہیں کیا بلکہ صدارتی آرڈر پاس کیا۔ ایک فیصلہ سے آرٹیکل 370کو ختم کر دیا۔ 50لاکھ بھارتیوں کو ڈومیسائل دیئے گئے۔ اس الیکشن کے اندر بھارت دنیا کو دکھا رہا ہے کہ بہت بڑا ووٹر ٹرن اوور ہے‘ حالانکہ یہ تمام گھوسٹ ووٹرز ہیں۔ وہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقبوضہ جموں و کشمیر میں مضحکہ خیز انتخابات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ مشعال ملک نے کہاکہ پہلے دس لاکھ کی فوج کو کشمیر میں رکھا اور اب بھارتیوں کو کشمیر میں داخل کر دیا گیاہے۔