• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصحیح شدہ یو ٹیلٹی بل جمع کرانے کیلئے جی پی او ، ڈاکخانوں میں رش

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) یوٹیلٹی بلز جمع کرانا عوام کیلئے درد سر بن گیا۔ بینکوں کی طرف سے تصحیح شدہ بل جمع کرنے سے انکار اور رش میں علیحدہ کاونٹرز نہ ہونے پر پیر کو بجلی اور گیس بلز کی آخری تاریخ کے روز سینکڑوں صارفین بل جمع کرانے راولپنڈی صدر میں واقع جی پی او پہنچ گئے۔ غیر معمولی رش کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کی ہدایت پر جی پی او انتظامیہ نے فوری خصوصی انتظامات کرتے ہوئے 5 کاونٹرز کھول دیئے ۔ صارفین نے راولپنڈی شہر کے چھوٹے ڈاکخانوں میں بھی ہزاروں بل جمع کروائے۔صارفین کے مطابق سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے چھوٹے ڈاکخانوں میں بڑی مالیت کے بل جمع نہیں ہوئے رقم زیادہ جمع ہونے پر وصولی روک لی جاتی ہے۔ پاکستان پوسٹ ذرائع کے مطابق چھوٹے ڈاکخانوں میں بل جمع کرنا ادارے کیلئے سکیورٹی رسک ہے، آج کل بیشتر بجلی بل بھاری مالیت کے ہونے کی وجہ سے کیش کی حفاظت اور اسکی ترسیل مسئلہ ہےجبکہ اکثر چھوٹے ڈاکخانوں میں سکیورٹی گارڈز بھی تعینات نہیں۔
اسلام آباد سے مزید