• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک اسسٹنٹ کوتشدد کانشانہ بنانے والے واساکے 2ملازمین گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مال روڈ پر ٹریفک اسسٹنٹ کوتشدد کانشانہ بنانے والے واساکے 2ملازمین کو گرفتارکرلیاگیا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق پیر کی رات مال روڈ پر ٹریفک اہل کار کے ساتھ جھگڑے کے معاملہ پرسی ٹی او بینش فاطمہ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کینٹ ، ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ اور محکمہ واسا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موجودگی میں انکوائری کی گئی ۔دوران انکوائری واسا کے ملازمین قصور وار پائے گئے۔واسا کے دو ملازمین نے ٹریفک اسسٹنٹ ناصر کو تشدد کا نشانہ بنایا ،غلطی ثابت ہونے پر انکوائری افسران نے دونوں ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کےاندراج کا حکم دیا ۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ ٹریفک اسسٹنٹ ناصر کو موٹر سائیکل پر سوار واسا کے دو اہلکاروں نے تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گیا ،پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ انکے خلاف کار سرکار میں مزاحمت و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید