• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسفر لیٹرز جاری نہ کرنے پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سول جج فرسٹ کلاس اسلام آ باد ویسٹ حفیظ احمد نےکئی بار شوکاز نوٹس اور وارنٹ کے اجراءکے باجود دو رہائشی پلاٹوں کے غیر مشروط ٹرانسفر لیٹرز جاری نہ کرنے پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور انہیں آئندہ تاریخ سماعت چار اکتوبر کوگرفتار کرکے عدالت میںپیش کرنے کا حکم دیا۔اپنے تحر یری حکم میںفاضل جج نے کہا ہے کہ کیوں نہ عدالتی ڈگری پر عمل درآ مد نہ کرنے پر ممبر اسٹیٹ کو جو ڈیشل لاک اپ میں بھیج دیا جا ئے۔فاضل جج نے کہا ہے کہ ڈگری 8 سال سے زیر التوا چلی آرہی ہے۔ سی ڈی اے اگلی پیشی پر شوکا زنوٹس کا جواب بھی جمع کرائے ۔ تسلیم اختر اور ان کے بھائی نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا کہ انہوں نے 1995میں پلاٹ نمبر 289اور291سٹریٹ نمبر 27ایف الیون ٹو اسلام آباد خریدے تھے۔ 2016میں اس کی ڈگری ہوئی ۔ سی ڈی اے نے مکانوں کا نقشہ پا س کیا ۔ مکان تعمیر ہوچکے ہیں لیکن سی ڈی اے نے ٹرانسفر کی بجائے مشروط لیٹر دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے حکم دیاتھا کہ غیر مشروط ٹرانسفر لیٹر جاری کیا جا ئے ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ کے وارنٹجاری کئے تھے مگر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر سول جج نے ممبر اسٹیٹ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسلام آباد سے مزید