• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 7ملزموں کو گرفتار کرکے سات پستول برآمد کر لئے۔ 3ملزموں سے 2 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی۔دریں اثناء تھانہ آر اے بازار پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک خاتون سمیت 3رکنی دانی گینگ کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں دانش، حامد اور ملزمہ سحرش شامل ہیں۔ملزمان سے وارداتوں میں چھینا گیا موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کرلی گئی۔اسلام آباد پولیس نے بھی منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث 10ملزمان کو گرفتار کر کے 740گرام ہیروئن، 4بوتل شراب،2 پسٹل ، 8 مسروقہ موٹر سائیکل اور دیگر غیر قانونی اشیاءبرآمد کر لیں۔ 14 اشتہاری مجرموں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔
اسلام آباد سے مزید