• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ اسوہ حسنہ اپنانے میں ہے‘ وفاقی ٹیکس محتسب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ انسانیت کی کامیابی اور عصر حاضر کے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ اسوہ حسنہ کو اپنانے میں ہے۔ رسول پاکؐ کی تعلیمات کے مطابق کسی انسان کے کام آنا بڑی نیکی ہے۔ وہ سیرت النبیؐ کے حوالے سے  تقاریب سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے سربراہ خورشید احمد ندیم مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ اللہ کے ہاں انسانی جان کی حرمت بہت زیادہ ہے‘ ناحق کسی کی جان لینا بہت بڑا جرم ہے۔ تقریری و نعت مقابلوں میں نادیہ کامران‘ خالد سیال‘ صابر حسین‘ وقاص شاہ‘ شکیل حسین‘ مزمل سعید‘ مبشر ستی‘ اعظم طارق‘ نائلہ الطاف‘ ماہ نور‘ تقبل غفور اور الطاف حسین نے انعامات حاصل کئے۔
اسلام آباد سے مزید