• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی آئی کے نو منتخب صدر سمیت دیگرعہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )آئی سی سی آئی کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے 40ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران حلف اٹھایا۔ ناصر منصور قریشی نے صدر، عبدالرحمان صدیقی نے سینئر نائب صدر اور ناصر محمود چوہدری نے نائب صدر کے عہدے کا 2024-26کے لیے حلف اٹھایا۔ حلف فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک نے لیا۔ نومنتخب صدر ناصر منصور قریشی نے تاجر برادری کے مسائل کو دور کرنے اور ان کے کاروبار کی ترقی میں سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سبکدوش ہونے والے صدر احسن ظفر بختاوری نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔
اسلام آباد سے مزید