• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نےسات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی جبکہ ایک سکیم کی منظوری موخر کردی گئی ۔ڈی ڈی ڈبلیو پی کا جلاس کمشنر آفس راولپنڈی میں ہوا جس میں جٹھہ ہتھیال گرلز کالج راولپنڈی کا نظرثانی شدہ تخمینہ،گرلز کالج ڈھوک دولال کی لینڈ ایکوزیشن کا نظر ثانی شدہ تخمینہ،بنیادی مرکز صحت کونتریلہ گوجرخان کو اپ گریڈ کرکے آر ایچ سی بنانےکا نظرثانی شدہ تخمینہ،لاوہ چکوال میں گرلز اور بوائز کالجز کی مدت تکمیل میں توسیع کے علاوہ محکمہ ہائی وے کی دوسکیموں کی منظوری دی گئی۔ مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی باونڈری وال تعمیر کرنے کی سکیم کو موخر کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ اسےڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی( ڈی ی سی) میں پیش کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید