• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کاآغاز خوش آئند ہے ،بلوچستان گڈز ٹرک

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکز صدر حاجی نور محمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کا کڑ، جعفر خان کاکڑ، ظاہر شاہ یوسف زئی، سہیل خان کاکڑ، عبدالمجید رئیسانی، ملک نور خان کرد، احمد شاہ مری، سیف اللہ شاہوانی ،عمر شاہ آفریدی،حاجی لیاقت سرحدی،ابراہیم پرکانی،عبدالمجید بنگلزئی، امین سمالانی اور دیگر نےبیان میں کہا ہے کہ ہم کیو ڈی اے کے مشکور ہیں کہ انہوں نے قبضہ مافیا کے خلاف ٹرک اڈا میں کارروائی کا آغاز کردیاہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کیو ڈی اے اپنی کارروائی جاری رکھے۔ ایسوسی ایشن بھرپور ساتھ دے گی۔ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان، کمشنر کوئٹہ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام اس جائز مسئلے پر ادارہ کیو ڈی اے کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ سالوںپہلے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے ناجائز تجاوزات کے خلاف باقاعدہ بذریعہ میڈیا اور تحریری طور پر تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھالہذا مہربانی کر کے ہمارے ٹرک اڈے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید