کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گزشتہ روز اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ میں پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت محمدﷺ آل کوئٹہ انٹر کالجز مقابلہ حسن قرات 2024کا انعقاد کیاگیا جس میں کوئٹہ بھر سے پندرہ کالجز کے طلباء نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی محمد ابراہیم تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر احسان ندیم نے انجام دیئے پروگرام میں پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کوئٹہ چیپٹر کے کوآرڈرینیٹر وسیع اختر نے اپنے ادارے کی کارکردگی اورسرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی پرنسپل اسلامیہ بوائز کالج پروفیسر عبدالرشید خان عالیزئی نے سیرت النبیﷺ کے حوالے سے خطاب کیا ۔ پروگرام میں محمد جہانگیر خانڈی پی ای اور محمد عرفان وائس پرنسپل اسلامیہ بوائز کالج نے بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خدمات انجام دیں منصفین کے متفقہ فیصلے کے مطابق پہلی پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جنرل موسی کالج کے طالب علم محمد افتخار علی ، دوسری پوزیشن ہیلپر سائنس کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے طالب علم نصیر حریر جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طالب علم سید احمد نے حاصل کی دیگر تمام شرکاء میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔