• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پرائیویٹ سکولزکالجز فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہیلپرز سکول و کالج کی ٹیم فتح یاب

کوئٹہ ( پ ر ) آل پرائیویٹ سکولز کالجز فٹ بال ٹورنامنٹ ہیلپرز اسکول کالج کے سبزہ زار پر کھیلا گیا گزشتہ فائنل کےلئے کوالیفائی کرنے والی سٹی سکول اور ہیلپرز سکول کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں برابر رہیں فیصلہ پینلٹی ککس کی بنیاد پر جسے ہیلپرز اسکول نے ایک گول سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے مشیر ماحولیات و موسمی تبدیلی نسیم الرحمن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبا کے جوش و جذبے کو سراہا ان کے ہمراہ ہیلپرز اسکول کالج کے پرنسپل پروفیسر آصف اختر اور اسپورٹس انچارج بشیر احمد خلجی بھی موجود تھے ۔
کوئٹہ سے مزید