• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی جی لیگل سی پی اوسجاد حیدر ترین کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایس پی قائد آباد ڈویژن شفیق الرحمن شاہوانی کی جانب سے ریٹائر ہونے والے اے آئی جی لیگل، سی پی او سجاد حیدر ترین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ایس پی سردار اسد ناصر ریٹائر ایس پی ظفر اقبال پی ڈی ایس پی منیر اچکزئی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ تقریب میں ایس پی سجاد حیدر ترین کی پولیس کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قابل اور بہترین پولیس افسر تھے جنکی کمی تا دیر محسوس کی جائیگی ۔ایس پی سجاد حیدر ترین نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو احسن انداز سے نبھایا اور ان جیسے فرض شناس اور قابل افسر ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ پولیس کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔شرکا نے  اُن  کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
کوئٹہ سے مزید