• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپورٹس گالاسے طلبہ کی صلاحیتیں مزید پروان چڑھیں گی‘شعیب شیرازی

کوئٹہ(خ ن )ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کے پرنسپل شعیب انور شیرازی نے کہا ہے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی تشخص کو نکھارنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ، سپورٹس گالا سے طلبہ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں مزید پرون چڑھیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آرگنائزر وزیر شاہوانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کی صلاحیتیوں میں اضافہ ہوتا ہے آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید