• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ نمبر 2 میں تیز رفتار ٹریلر نےموٹر سائیکل سوار 37سالہ محمد طاہر ولد علی زمان کوکچل دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ، لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ، لانڈھی مرتضٰی چورنگی پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، علاوہ ازیں شیرشاہ بلوچ پاڑہ کے ایم سی کچرا کنڈی کے قریب نالے سے 55 سالہ سعید ولد یارمحمد کی لاش ملی ، لیاری آگرہ تاج نزد غازی مسجد کے قریب سے 36 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، لیاری جہان آباد لاشاری محلہ عثمانیہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، نمائش چورنگی جناح گرائونڈ پارکنگ ایریا کے قریب فٹ پاتھ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، دریں اثنا مچھر کالونی کلپانہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے23 سالہ واجد زمان ولد محمد جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق بنوں سے تھا، ملزمان سر میں ایک گولی مار کر فرار ہوگئے ،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، فیڈرل بی ایریا بلاک6 میں فائرنگ سے 26 سالہ فیروز ولد نازک میر زخمی ہوگیا، کورنگی الیاس گوٹھ کچی آبادی کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے 35 سالہ شہباز ولد اقبال مسیح زخمی ہوگیا ، سائٹ ایریا میٹروویل ضیاء کالونی قبرستان کے قریب فائرنگ سے 36 سالہ شاہ زادہ ولد رحم دل خان زخمی ہوا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواکہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، اسکیم 33 فقیر گوٹھ پریشان چوک کے قریب جھگڑے کے دوران 51 سالہ بشیر احمد ولد رسول بخش زخمی ہوگیا، کیماڑی مسان چوک سبحا ن اللہ مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 36 سالہ لقمان ولد ممتاز پرویز زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید