• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی چلنے والے ایکسٹرا سیٹر رکشوں کے خلاف مہم کی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں شہر میں غیر قانونی طور پر چلنے والے رکشوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا ،کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی چلنے والے ایکسٹرا سیٹر رکشوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،اجلاس میں ضلع ٹریفک ویسٹ، سینٹرل اور ایسٹ کے سیکشن آفیسرز نے شرکت کی،ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے اجلاس میں ایس اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں چلنے والے غیر قانونی ایکسٹرا سیٹر رکشوں، کم عمر ڈرائیورز اور غیر قانونی رکشا اسٹینڈ کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں،ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ایکسٹرا سیٹر رکشا چلانے والوں کے پاس ایم سی آر لائسنس لازمی ہونا چاہیے ، رکشا ڈرائیوروں کے پاس دوران سفر رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، روٹ پرمٹ، فٹنس لیٹر اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنا یا جائے ،بغیر رجسٹریشن کے رکشا چلانے والے ڈرائیورز کو نہ صرف چالان دیں بلکہ گاڑی کو امپونڈ یارڈ میں بند کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید