• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مقابلے میں مغوی کی ہلاکت، ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے نوجوان کو اغوا کر کے نوابشاہ میں جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے الزام سے متعلق ایس ایس پی بے نظیرآباد تنویر تنیو کو آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، درخواست گزار مقتول کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کو کورنگی کراچی سے اغوا کیا، تفتیشی افسر ایس ایس پی امجد علی شیخ نے رپورٹ میں کہا کہ درخواست گزار کی فراہم کردہ سی سی ٹی وی ویڈیو فرانزک کیلئےبھیجی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید