• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر کی الاقصیٰ ملین مارچ کے سلسلے میں علما سے ملاقات، شرکت کی دعوت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے ایک سال پورے ہونے اوراہل غزوہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار6اکتوبر کوشام 3بجے شا رع فیصل پر ہونے والے عظیم الشان و تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کے سلسلے میں الجامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے نائب مہتمم محمد احمد بنوری،ناظم تعلیمات مولانا امداد اللہ اورڈاکٹر محمد سعید اسکندر،مدرسہ عثمان بن عفان میں جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما مفتی محمد یوسف قصوری اور جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ کے میں مولانا مفتی فرحان نعیم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور مارچ میں شرکت کی دعوت دی،ان علما نے ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید