• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کے صدر دفتر میں سولر پینل نصب، یومیہ 700 یونٹ بجلی پیدا ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینل نصب کردیئے گئے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق دو کروڑ روپے کی لاگت سے کے ایم سی بلڈنگ میں سولر پینل کی تنصیب اور انورٹر، اسٹرکچر، وائرنگ کے امور انجام دیئے جا رہے ہیں، کے ایم سی بلڈنگ کی چھت پر کل 259 سولر پلیٹس لگائی گئی ہیں جن کے ذریعے یومیہ 650 تا 700 یونٹ بجلی پیدا ہوگی، آئندہ پندرہ روز میں منصوبے کی تکمیل کے بعد کے ایم سی بلڈنگ میں واقع دفاتر کو دن کے اوقات میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی دستیاب ہوگی، کے ایم سی بلڈنگ میں بجلی کی یومیہ ضرورت کا اندازہ تقریباً 400 کلو واٹ لگایا گیا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تین مزید عمارتوں میں سولر سسٹم کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید