• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےکہا ہے کہ چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے ۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے الیکشن ٹریبیونلز منتقلی معاملے پرسماعت دوران ریمارکس دیتے ہوئے کیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے الیکشن ٹریبیونلز منتقلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین پیش ہوئے اور کہا کہ میرا نمائندے کو الیکشن کمیشن کے شارٹ آرڈر کی کاپی نہیں ملی ، ہم روز یہاں کا چکر لگا رہے ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اس معاملے کی انکوائری کرائیں گے کہ کاپی کیوں نہیں دی گئی۔ 

شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم آئین وقانون کے پابند ہیں، کسی سائڈ سے جتنا مرضی دباو ہو کمیشن آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا ۔

اہم خبریں سے مزید