• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی افراط زر شرح اب بنگلہ دیش سے کم ہوگئی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کی افراط زر اب بنگلہ دیش سے کم ہوگئی، بنگلہ دیش ڈسکاؤنٹ ریٹ 9.5 فیصد سے نیچے رکھنے کے معاملے میں پاکستان سے آگے ۔ تفصیلات کے مطابق اگر بنگلہ دیش سے مقابلہ کیا جائے تو پاکستان نے افراط زر کی شرح کو 6.9 فیصد تک کم کرنے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلہ دیش میں خطے میں مہنگائی اب بھی 10.5 فیصد پر ہے۔ تاہم سابق نامور بیوروکریٹ یونس ڈھاگہ کی سربراہی میں پالیسی، ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ڈسکاؤنٹ ریٹ 9.5فیصد سے نیچے رکھنے کے معاملے میں پاکستان سے آگے ہے جیساکہ ملک میں شرح سود 17.5 فیصد ہے۔ تاہم بھارت میں افراط زر 3.7 فیصد ہے اور ڈسکاؤنٹ ریٹ 6.5 فیصد ہے۔ چین میں افراط زر 0.6 فیصد کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ اس کے ڈسکاؤنٹ ریٹ کی شرح 3.4 فیصد پر ہے۔
اہم خبریں سے مزید