• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں کمی نہیں ہورہی وجہ حکومت کی ناقص گورننس، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا،مہنگائی میں کسی سطح پر کمی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ حکومت کی ناقص گورننس ہے،گرانی کو روکنے کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی فعال اور متحرک ہونا پڑے گا،وزیر اعظم شہباز شریف چاروں صوبوں میں اس حوالے سے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کے ساتھ اجلاس کریں تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔ سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات کو ختم کرانے کے لئے چاروں ہائی کورٹ اور بار ایسوسی ایشن کے عہدے دار اپنا کردار ادا کریں، موجودہ صورت حال افسوس ناک ہے جس سے انصاف کے ادارے سے عوام کا اعتماد ختم ہورہا ہے، پچھلے کئی سال سے اہم مقدمات میں ججوں کی جانب سے دئیے جانے والے ریمارکس دوران مقدمہ ہی ان کی پسند ناپسند کو ظاہر کرنے لگے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید