• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حویلیاں‘ محلہ بیگہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید کی زیرِ صدارت محلہ بیگہ(حویلیاں )میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد عوامی شکایات کو براہِ راست سننا اور موقع پر ہی ان کا حل فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹولبنیٰ اقبال، تحصیلدار ، ریونیو سٹاف، اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسر بھی موجود تھے تاکہ متعلقہ محکموں کے مسائل کا فوری طور پر حل کیا جا سکے۔اہلیان علاقہ نے کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کیے، جن میں ریونیو، پبلک سروسز اور دیگر عوامی مسائل شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امان اللہ سعید نے نہایت توجہ سے عوام کی شکایات سنیں اور فوری طور پر ان کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے موقع پر ہی مسائل کے حل کے لئے مخصوص ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید