• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ہیلتھ ورکرزکا تنخواہوں کی ادائیگی ومستقلی کا مطالبہ

پشاور( لیڈی رپورٹر) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چار ماہ سے بند تنخواہوں کی فوری ادائیگی سمیت انہیں مستقل کیا جائے اور ا پگریڈیشن دی جائے جبکہ 24گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 3اکتوبر کو صوبہ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ملازمین جی ٹی روڈ پر احتجاج سمیت صوبائی اسمبلی کے سامنے پر امن دھرنا دینگی پشاور پریس کلب میں شاہین یونین لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبر پختونخوا کی جنرل سیکرٹری عشرت مالک ایل ایچ ڈبلیو انم ایوب نے دیگر عہدیداروں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام انٹگریٹید ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کو ایک سال کی توسیع جون 2025تک مل گئی ہے لیکن محکمہ والے اسکے باوجود مئی 2024سے اج تک ہمیں تنخواہ نہیں دے رہے۔
پشاور سے مزید