• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا نرسنگ اور مڈ وائفری سے الحاق منظور نہیں

پشاور (لیڈی رپورٹر)نرسز ایکشن کمیٹی خیبر پختونخوا نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کیساتھ انضمام کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نرسز نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کی پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کیساتھ انضمام کو مسترد کرتے ہیں،اس فیصلے سے نرسنگ پروفیشن کی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر تشخص کو نقصان سمیت انتظامی مسائل بھی پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ھکومت کی غلط پالیسیوں اور نرسنگ کونسل پر مافیا ز کے راج کی وجہ سے نرسنگ پروفیشن اور خاص کر نرسنگ ایجوکیشن تباہی کا شکار ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر پورے ملک کی نرسنگ کمیونٹی انتہائی اقدام پر مجبور ہوگی۔
پشاور سے مزید