• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹل قبرستان جھاڑیوں کی کٹائی نہ ہونے کے باعث جنگل میں تبدیل

پشاور(جنگ نیوز) ٹل میں ٹی ایم اے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پرانا قبرستان جھاڑیوں کی کٹائی نہ ہونے کے باعث جنگل میں تبدیل ہوگیا جسکے باعث عوام کو اپنے پیاروں کی قبروں پر جانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہالیان علاقہ نے ڈی سی ہنگو اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لیکر قبرستان میں جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدم صفائی کی وجہ سے قبرستان کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ۔جھاڑیوں کی کٹائی نہ ہونے سے قبرستان ہیروئن کے عادی افراد کا مسکن بن گیا۔ مطالبہ پورا نہ ہواتو احتجاج پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید