• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتخرہ، دیرینہ دشمنی پر ڈینگی سے متاثرہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے پشتخرہ میں ڈینگی کے علاج کیلئے جانے والے شہری کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاتون کا قتل کیا تھا جو اس وقت جیل میں قید ہے مخالفین نے مبینہ قتل کا بدلہ لیا ہے ۔ واقعہ سے متعلق پشتخرہ پایاں کی رہائشی مسماة(ش) زوجہ انعام اللہ نے پولیس کو بتایاکہ اس کا شوہر ڈینگی کے علاج کےلئے مقامی ڈاکٹر کے پاس گیا تھا، طبی معائنے کے بعد وہ موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا اس دوران مسلح افراد نے اسے چمنے ٹھیکیدارکے گھر کے قریب نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ مدعیہ نے ملزمان حمید، اشفاق اور ذاکر ساکنان پشتخرہ پایان پر قتل کی دعویداری کی ہے اور بتایاکہ ان کی ملزمان کے ساتھ سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے ۔مقتول کی عمر 40سے 45سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول انعام اللہ کے بیٹے پر الزام ہے کہ اس نے فریقین کے خاندان سے خاتون کو قتل کیا ہے جو اس وقت جیل میں قید ہے اور اسی بناء پر قتل کا بدلہ لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید