• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ‘زبیر علی

پشاور (وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ہمارے بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کو اچھی تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے میئر پشاور حاجی زبیر علی نےمیونسپل انٹر سکول اینڈ کالج وزیر با غ کا دورہ کیا سکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے سکول کلاس روزمز اور دیگر حصوں کا دورہ کیااس موقع پر میئر پشاور حاجی ز بیر علی نے کہاکہ طلباء ہمارا سرمایہ ہیں انکو آگے جا کر ملک و قوم کانام روشن کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہاکہ سکول میں جو کمی بیشی ہو اسے پورا کیاجائیگا کیونکہ بچوں کی اچھی تربیت ہم سب پر لازم و ملزوم ہیں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا کیونکہ یہ بچے ہمارے اور قوم کے بچے ہیں ہر وقت انکی خدمت و حوصلہ افزائی کے لئے حاضر ہیں۔
پشاور سے مزید