• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں چوری چکاری کی دن دیہاڑے بڑھتی وارداتیں معمول بن گئیں

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاورمیں سڑیٹ کرائم اور نشے کے عادی افرادکی دن دیہاڑے چوری چکاری کی بڑھتی وارداتوں سے شہریوں کا جان ومال غیر محفوظ ہوگیاہے۔پشاورپولیس نے جرائم پیشہ افرادکو کھلی چھٹی دے رکھی ہےجس کے باعث پولیس سربراہ سمیت اعلیٰ پولیس افسروں کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ عام شہریوں کی تودورکی بات خبررساں اداروں کے اہلکاربھی پشاورمیں غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں پشاورکے علاقہ مومن ٹاؤن میں دن دیہاڑے پشاورکےقومی اخبارکے سینئرصحافی کے گھر کے سامنے کھڑی موٹرکار سے سکیورٹی کیمروں کی موجودگی میں بھی ایک چوردیدہ دلیری سے موٹرکارکا بانٹ کھول کرنئی بیٹری نکال کرچلتابنا،مذکورہ واردات کی تھانہ پہاڑی پورہ میں رپورٹ کے ساتھ ساتھ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی گئی مگرایس ایچ اوسمیت کسی بھی اعلیٰ پولیس افسرنے تاحال کوئی کارروائی نہ کی اوردن دیہاڑے واردات کو روٹین کاعمل قراردے کراپنی ناقص پولیسنگ کارکردگی پرچشم پوشی کو ہی ترجیح دی۔
پشاور سے مزید