• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ورلڈ الزائمر ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز) الزائمر پاکستان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایم ایم آئی) حیات آباد میں ورلڈ الزائمر ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سٹاف، فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے شرکت کی۔میاں عتیق اور ڈاکٹر محبوب الرحمٰن نے ڈیمینشیا سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور اس سلسلے میں دیکھ بھال کرنے والے افراد کے کردار پر روشنی ڈالی۔دریں اثناء،ایم ایم آئی کے احاطے میں طلبہ، فیکلٹی، ہیلتھ پروفیشنلز اور سماجی کارکنوں سمیت دیگر شرکاء نے واک کا اہتمام بھی کیا جس کا مقصد معاشرے میں اس دماغی عارضے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محبوب الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ایم ایم آئی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
پشاور سے مزید