پشاور(وقائع نگار ) محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر پشاور توصیف اقبال نےاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کمال احمد اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی کے ہمراہ گزشتہ روز سبزی منڈی اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور بولی کی نگرانی کی ۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ خوراک کے افسروں کو ہدایت کی کہ مصنوعی گرانفروشوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو ٗ سیکرٹری خوراک ثاقب اسلم رضا اور ڈائریکٹر خوراک مسرت زمان کی ہدایت پرگرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا اور انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنیوالوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ محکمہ خوراک کے افسران شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں