• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 گاڑیاں، 24 موٹرسائیکل اڑالئے گئے، سٹریٹ کرائم میں بھی شہری لٹتے رہے

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد میں بھی 21 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار اور 14 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔2 موٹر سائیکل 2 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی، 4 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مسلم آباد میں 3نامعلوم ملزمان معصوم شاہ سے 3موبائل اور 25ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ النورکالونی میں 2نامعلوم ملزمان سعد آصف سے موبائل ، حاجی چوک میں2 نامعلوم ملزمان اسد خان سے 6ہزار اور پارسل، تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹی اینڈ ٹی چوک میں ایک نامعلوم ملزم محمدحنیف سے موٹر سائیکل اور 2 ہزار روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ گلشن ایوب روڈ پر3نامعلوم ملزمان ارسلان احمد سے موٹرسائیکل اور موبائل ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ آفیسر کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعمر سے 3ہزارروپے اور 2موبائل، بستی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شاہد محمود سے 3 موبائل اور 2ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ پیرمہر علی شاہ ٹاؤن میں 3 نامعلوم ملزمان ذیشان گلفراز کی دکان سے 2لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ وارداتیںاسلحہ کی نوک پر ہوئیں ۔ کمرشل مارکیٹ میں حسیب کے کمرے سے2 موبائل ،اقبال ٹاؤن میں محمد عباس کے کمرے سے موبائل اور32ہزار روپے ،مریڑ چوک میں دوران سفر محمد اسلم کی جیب سے ایک لاکھ روپے ،شالے ویلی میں محمد فر حان غوری کے گھر سے موبائل اور 60ہزار روپے ،پیپلز کالونی میں فر حت بھٹی کے گھر سے3نامعلوم ملزمان فر یج ، 10ہزار روپے اور موبائل،گلریز میں کرنل سلیم اکبر خان کے گھر سے2نامعلوم عورتیں3لاکھ روپے ،رہبر کالونی میں خرم شہزاد کی 2 گائیں، دھمیال میں طیب کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل چوری کرلیاگیا۔
پشاور سے مزید