• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنرسرمدسلیم

پشاور (وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل شاہ عالم کے علاقے عیسیٰ خیل حمید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر سید ارحم مختار،تحصیلدار زرداد خان سمیت ذیلی محکموں کے افسران، ریونیو سٹاف،عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری کا انعقاد بی ایچ یو سعید آباد میں کیا گیا تھا جبکہ عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے قبل علاقے میں اعلانات کروائے گئے تھے۔ 
پشاور سے مزید