• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ایک شخص قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئےجب کہ تین افراد زخمی ہوئے۔تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں سواں کیمپ کے قریب چھریوں سے وارکرکے ایک شخص کو قتل کردیاگیا جب کہ مقتول کابھائی شدید زخمی ہوگیا۔ تفتیشی افسر شبیر حسین نے بتایاکہ وزیر خان کی ایکسویٹرگاڑیاں اور دیگر ڈمپر وغیرہ ہیں جب کہ ملزم سفیر خان اس کے پاس بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔تنخواہ کے تنازع پر منگل کی رات سفیر خان نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں سے وار کرکے وزیرخان اور اس کے بھائی ایمل خان کو شدید زخمی کردیا،وزیرخان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ سٹی کو کانسٹیبل اسد حسین نے بتایاکہ مری روڈ پر پیدل روڈ کراس کر نے والاعامر خان تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔تھانہ صادق آباد کو عظیم اللہ نے بتایاکہ میری ہمشیرہ راشدہ ہمراہ عائشہ روڈ کراس کر رہی تھی کہ ایک گاڑی نے ہمشیرہ کو ہٹ کیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ ڈرائیور کا نام سہیل معلوم ہوا۔تھانہ صدرواہ کو اویس علی نے بتایا کہ میں ،میرے والد اور تنویر موٹرسائیکل پر واہ کینٹ کے مارٹ کے قریب پہنچے توپیچھے سے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے میرے والد رحمت خان جاں بحق ہو گئے ۔ تنویر کو بھی شدید زخم آئے، میں بھی زخمی ہوا۔
اسلام آباد سے مزید